کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر،23 نومبر :خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے اور سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

ادھر سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارد ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا وادی میں بدھ کو بھی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.