جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر گرفتار پاکستانی باشندے کو وطن واپس بھیج دیا گیا

جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر گرفتار پاکستانی باشندے کو وطن واپس بھیج دیا گیا

جموں،23 نومبر : فوج نے سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الا قوامی سرحد پر پاکستانی باشندے کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد ہی وطن واپس بھیج دیا ہے۔
بتادیں کہ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کی علی الصبح بی ایس ایف اہلکاروں نے فینس پار کرنے کے دوران ایک پاکستانی بانشدے کو گرفتار کیا تھا۔
بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک پاکستانی باشندے جس کو رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران گرفتار کیا تھا، کو بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز کے درمیان ایک فلیگ میٹنگ کے دوران وطن واپس بھیج دیا گیا۔
مذکورہ باشندے کی شناخت شہزاد ساکن رنگور پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص کو ذہنی طور معذور پایا گیا جس کی پاکستانی رینجرز نے بھی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ایک فلیگ میٹنگ کے دوران تمام قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد مذکورہ پاکستانی باشندے کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.