بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
18.9 C
Srinagar

آن، بان اور شان ۔۔۔

بے چارے باہر کے کاریگر ،مزدور اور دیگر لوگ اپنی روزی روٹی کمانے کیلئے وادی وارد ہوتے ہیں اور ہر سال یہاں سے محنت مزدوری کر کے اپنے اہل وعیال کو پال لیتے ہیں اور سردی کے ایام میں ان میں سے بیشتر واپس جا رہے ہیں لیکن کچھ دکاندار ،کاریگر اور حجام سال بھر یہاں رہتے ہیں ۔

سنا ہے کہ اب ان لوگوں کو یہاں سے بھاگ جانے کی دھمکی دی جا رہی ہے، جہاں تک عام لوگوں کا تعلق ہے ،وہ ہمیشہ سے بیرونی مزدوروں کاریگروں کی عزت واحترام کرتے ہیں ۔

انہیں اپنے مہمان مان کر انہیں کوئی آنچ نہیں آنے دیتے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ لوگ ان افراد کو خوفزدہ کر کے یہا ں سے بھاگ جانے پر مجبور کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہی ہے کہ یہاں اپنی اپنی مجبوری سب کو ہے ،کوئی کسی سے دوری اختیار نہیںکرنا چاہتا ہے ،کشمیری ہمیشہ سے مہمان نواز رہا ہے اور ہرکسی کو سرآنکھوں پر بٹھاتا ہے ،یہ سیکورٹی ایجنسیوں اور عام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی حفاظت کریں او ر اپنی آ ن، بان اور شان قائم رکھیں یہی وقت کی ضرورت ہے ۔

 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img