منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

توجہ نہ کھیلنے والے پر ۔۔۔۔


شوکت ساحل

اسکول کی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک سمجھدارانہ انتخاب ہے۔ اس سے کام کرنے کی صلاحیت، لوگوں کے ساتھ معاملات کرنے کی صلاحیت اور انتظام و انصرام کی صلاحیت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے آپ کو نئے لوگوں سے ملنے، مزید دوست بنانے اور اپنے ساتھیوں سے میل ملاقات کا موقع ملتا ہے۔

غیر نصابی سرگرمیاں ایک طالبعلم کو” ٹائم مینجمنٹ اور سٹریس مینجنمٹ“(وقت کی پابندی اور نفسیاتی دباﺅ کم ) کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں جس سے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

اسٹڈیز (مطالعہ یا تحقیق )سے یہ بات ثابت ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء نصابی سرگرمیوں میں بھی بہتر سکور کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچے اپنے وقت کا بہتر انصرام کرنا، اپنے دباو کو کم کرنا سیکھ جاتے ہیں اور ایک سے ذیادہ چیزوں میں انتہائی مہارت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

مجموعی طور پر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباءاپنی نصابی اور روزمرہ کی زندگی کی مہارتوں میں بہتری پاتے ہیں ،جیسا کہ نظم و ضبط، ہدف کا تعین کرنا، ٹیم ورک، احتساب اور ذمہ داری۔

ایسے طلباءاپنے آپ کو بعد از ثانوی تعلیم کے لیے بھی بہتر طور پر تیار پاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایسے طلباءبعض اوقات یہ بھی دریافت کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں کہ جو کچھ انہوں نے کلاس سے باہر ایک باسکٹ بال یا شطرنج کلب میں جو سیکھا وہ آنے والے وقت میں ان کی پیشہ وارانہ زندگی میں ان کے کام میں مدد دے گا۔

اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے باضابطہ طور پر ’فزیکل ٹیچر ‘ تعینات کیا جاتا ہے اور اب ہر ایک اسکول میں کم سے کم ایک فزیکل ٹیچر تعینات ہوتا ہے ۔

تاہم اس ٹیچر کی پہلی ترجیح وہ بچے ہیں ،جو پہلے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور ان بچوں پرتوجہ مرکوز نہیں ہوتی ،جو ان سرگرمیوں کئی وجوہات کی وجہ سے دور رہتے ہیں ۔

جو بچے سپورٹس کونسل سے وابستہ ہیں،وہ آسانی سے غیر نصابی سرگرمیوں حصہ لیتے ہیں ،لیکن مالی ومعاشی کمزوریوں کے باعث ایسے بچے اس طرح کی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں ،جن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

ایسے بچے کھیلنا پسند کرتے ہیں ،لیکن معاشی مشکلات کی وجہ سے ’بیک بنچر ‘ ثابت ہورہے ہیں ۔

ایسے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھار نے اسکول انتظامیہ ،سپورٹس کونسل اور انتظامیہ کو توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ انسانی وسائل کو پیدا کیا جاسکے ۔

ہمیں ان بچوں تک پہنچنے کی کوشش کرنی ہوگی ،جو کھیلنا تو چاہتے ہیں کھیل نہیں پاتے ۔۔کیوں کہ دنیا بدل رہی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img