بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

صوبائی کمشنر کشمیر نے آرٹس ایمپوریم سری نگر میںنمائش کا اِفتتاح کیا

سری نگر:صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج گورنمنٹ آرٹس ایمپوریم سری نگر میں چمکدار مٹی کے برتنوں کی نمائش کا اِفتتاح کیا۔
محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر نے جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کارپوریشن کے اِشتراک سے نمائش کا اِنعقاد کیا ہے۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے نمائش کا اِفتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اِس قسم کی نمائش وادی کے منفرد ، الگ فن اور دستکاری کو ظاہرکرنے کی راہ ہموار کرتی ہےں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کی نمائش کاریگر برادری کے لئے اہم ہیں کیوں کہ یہ نہ صرف کشمیر کے بھرپور فن کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ کاریگروں کو اَپنی روٹی کمانے کا موقعہ بھی فراہم کرتی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت وادی کے دستکار برادری کو ان کی خوشحالی کے لئے مدد فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
چمکدار مٹی کے برتن ایک کانچ کے مادے کی کوٹنگ ہے جو اعلیٰ درجہ حرارت کے ذریعے مٹی کے برتنوں کی صورت میں مل جاتی ہے۔
دُنیا بھر میں اِس دستکاری کو نسل درنسل مشق کیا جاتا رہا ہے لیکن کشمیر میں صرف ٹائل بنانے والے ہی مشق کررہے ہیں اور اِس طرح تاریخی طریقوں کو دستاویزی بنانے ،تحقیق کرنے اور کیٹلاگ کرنے کے لئے اور مزید مالیاتی ماڈلوں کو اَپ گریڈ کرنے ، اِختراع کرنے او رتیار کرنے کے لئے مدد فراہم کرنے کے لئے وقت بہت اہم ہے ۔ چمکدار مٹی کے برتن ایک ایسا ہنر ہے جو صرف خطے کے لئے ہے اور کشمیر کے ثقافتی ورثے اور مقامی عمارتی روایات کا ایک لازمی حصہ ہے۔
نمائش میں اِس دستکاری کی مشق کرنے والے کاریگروں کے کاموں کی نمائش کی گئی ۔ اِس موقعہ پر ایک تصویری نمائش ” دی لاسٹ کرافٹس مین“ بھی لگائی گئی جس میں کاریگر کے کاموں کو اُجاگر کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img