منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

سری نگر،14 نومبر : وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ برف باری کے باعث پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دئے گئے۔
ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے علاقوں میں برف باری کے باعث سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی اور دیگرعلاقوں میں تازہ برف باری کے باعث تاریخی مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img