منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

جدید سہولیات درکار

وادی میں سردیو ں کا سیزن اب شروع ہو چکا ہے اور دیہی علاقوں میں عام لو گ سردیوں میں درکار اسٹاک ذخیرہ کرنے میں لگے ہیں، وہ موسم خشک ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درختوں کے پتوں کو جلا کر کوئلہ تیار کررہے ہیں۔ تاکہ برف وباراں اور شدید سردیوں کے دوران یہ کوئلہ کانگڑیوں میں کا م آسکے ۔

اگرچہ یہ روایات صدیوں پرانی ہیں لیکن جس طرح آبادی کاتناسب روز بروز بڑھ رہا ہے، اس لئے ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں جس وجہ سے کوئلہ بنانے کا یہ سلسلہ شرودیہات میں مسلسل بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں سے نکل رہے دھویں سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی ہو رہی ہے بلکہ جس بڑی مقدار میں یہ دھواں اب نکل رہا ہے، اُس سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ اس دھویں میں چند اقسام گیس کا اخراج ہوتا ہے، جن سے کینسر جیسی مہلک بیماری ہونے کا احتمال ہے ۔

جہاں تک دمے کے مریضوں کا تعلق ہے اُن کیلئے بھی یہ ماحولیاتی آلودگی خطرے کا باعث بن رہی ہے ۔

اِدھر یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ دیہی علاقوں ، میدانوں اور سڑکوں کے کناروں پر گوبر کے بڑے بڑے ڈھیرنظر آرہے ہیں جن سے بھی زہریلی گیس کااخراج ہو رہا ہے جو کافی زیادہ مضر صحت مانا جاتا ہے ۔

بہرحال عام لوگوں کو ان چیزوں کی ضرورت ہے اسکے بغیر سردیوں میں رہنا نہ صرف مشکل بلکہ نا ممکن ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں جدید سہولیات میسر نہیں۔ دنیا اگر چہ کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے، تاہم ہمارا سماج ابھی بھی ترقی یافتہ ممالک سے کوسوں دور ہے ۔

سرکار اور انتظامیہ کو ا ن چیزوں کی جانب خاص توجہ مرکوز کرنی چاہیے خاصکر میونسپل کارپوریشنوں اور کمیٹیوں کے ذمہ داران کو ان چیزوں میں اب تبدیلی لانی چاہیے اور جدید تقاضوں کے عین مطابق ان چیزوں کو ٹھانے لگانے کا بندوبست کرنا چاہیے۔

عام لوگوں کو جدید سائنسی دور کے عین مطابق زندگی گذارنے کیلئے سہولیات میسر رکھنی چاہیے تاکہ جو تباہی ہونے والی ہے اُس سے لو گ محفوظ رہ سکں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img