بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

ہم ہی مریض کیوں؟

سنا ہے کہ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے ۔اس میچ میں کس ٹیم کو کیچ کر کے ہار کا سامنا کرنا پڑےگا یہ اگلے چند گھنٹوں میں ہی پتہ چلے گا ۔

لیکن سچ تو یہ ہے کہ اب لوگوں میں اسقدر کرکٹ کا بخار دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، جو گذشتہ دنوں دیکھنے کو مل رہا تھا جب یہ اُمید تھی کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیںآپس میں فائنل کھیلیں گی ۔

بہرحال ایک بات مشہور ہے کہ ”صراف گنزان دیارثہ اطراف راوران دوہ “یعنی امیر دولت گن رہا ہے اور ناسمجھ اپنا وقت ضائع کررہا ہے ۔

ٹھیک اُسی طرح جس طرح کسی ملک کے 15-10امیرزادے د ن بھر کھیل کر مال اور شہرت کما رہے ہیں اور باقی لاکھوں لوگ اپنا وقت ضائع کر کے ہارجیت کے بعد گالی گلوچ سے اپنی انرجی(طاقت ) ضائع کرتے ہیں ۔سنا ہے ان کرکٹ میچوں کے دوران بہت سارے لوگ اپنے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالتے ہیں اسطرح اپنا نقصان کرتے ہیں ۔

بہرحال کرکٹ بھی ایک کھیل ہے جس کو دنیا میں شہرت مل چکی ہے مگر یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ دنیا کے اکثر طاقتور ممالک میں اس کھیل کو کھیلا نہیں جا رہا ہے جن میں امریکہ ،روس ،چین ،جاپان اور کوریا جیسے ممالک شامل ہیں ۔لہٰذا ہم ہی اس مرض میں مبتلاءکیوں ؟

Popular Categories

spot_imgspot_img