بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اکھنور میں بس لڑھک گئی 28مسافر زخمی

جموں،12نومبر: جموں وکشمیر کے اکھنور میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28مسافر زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک بس زیر نمبر (JK02CT-0782) رامین مورا کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 28 مسافر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ان کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img