مہمانوں نے کی بچوں کی حوصلہ افضائی،ماضی سے سبق سیکھنے پر زور
سمبل 12نومبر/شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ناید کھے علاقے میں شاہ جیلان پبلک سکول نے ہفتہ کو اپنی پہلی سالانہ تقریب منعقد کی جس میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام دکھا کرسامعین کو محظوظ کیا۔

اس پروگرام میں اس ڈی ایم سمبل بشیر احمد لون،وادی کے مشہور و معروف براڈکاسٹر ادیب و شاعر عبدل احد فرہاد،سابق ڈریکٹر ریڈو کشمیر سید ہیمایو قیصر،ادیب شاعر و مدیر روز نامہ ایشین میل رشید راہل،شاعر و صحافی رحیم رضوان،ادیب و قلمکار عبدلرشید غمگین کے علاو¿ہ کہیں سرکاری افسران و ادبی شخصیات موجود تھیں۔

مقررین نے اسکول انتظامیہ اور بچوں کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

مقررین نے اساتذہ کرام کو قوموں کا اعظیم سرمایہ قرار دیا اور انہیں بچوں کو اچھی مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر اخلاقی تعلیم بھی دینی کی اپیل کہ تاکہ امن خوشحالی اور پرسکون ذندگی میسر ہوسکے کیونکہ جہاں علم ہو وہاں فساد کی کوئی گنجائش موجود نہیں رہتی۔اس موقعے پر اچھی کارکردگی کرنے والے بچوں میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی کئی جبکہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے چیرمین سید اعراف نزیر نے خاص مہمانوں کی عزت افزائی کی اور تقریب میں شامل ہونے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔





