بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ : سی بی آئی نے 24ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا

جموں،12نومبر: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی )نے سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے میں گرفتار کئے گئے 24ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز سی بی آئی نے جموں کی ایک خصوصی عدالت میں 24ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔

معلوم ہوا ہے کہ چارج شیٹ میں سی بی آئی نے بتایا کہ ملزمان نے سب انسپکٹر امتحانات کے پرچے 20سے 30لاکھ روپیہ میں فروخت کئے ہیں۔ ملزمان میں بی ایس ایف میڈیکل آفیسر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار وں سمیت 24افراد شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گر چہ اس معاملے میں سی بی آئی نے چارج شیٹ پیش کیا لیکن تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجارہا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img