کسی بھی منزل کو حاصل کرنے کیلئے مال وجائیداد کی اتنی ضرورت نہیں ہوتی ہے جتنا ہنر اور جذبہ درکار ہوتا ہے ۔
ایشین میل وادی کا واحد ادارہ ہے جس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ادب ،ثقافت ،تہذیب وتمدن کو برقرار رکھنے اور اپنی نئی پود کو آگاہ کرنے کیلئے پیش پیش رہتا ہے ۔ادبی تقریب کا اہتمام کرتا ہے ۔
گمنام شاعروں ،قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔کمزور مالی حالت کے باوجود یہ ادارہ جو ش وجذبے اور محنت ولگن سے اپنی ملی ذمہ داریاں انجا م دے رہا ہے تاکہ آنے والے کل میں یہ کوششیں بار آور ثابت ہو سکے ۔
ہماری نئی پو د نئی منزلوں کو چھونے کے باوجود اپنے ماضی ،اپنے میراث اور اپنے اسلاف کو یاد رکھے اور اسطرح اپنی بہتری اور بھلائی کیلئے صحیح راستہ متعین کرے ۔
جہلم کے کنارے بیٹھ کر راہل وادی کے حالات وواقعات دیکھ کر د ل برداشتہ ہوتا ہے اور یہ محسوس کرتا ہے کہ ادارہ ایشین میل کی پوری ٹیم مبارک بادی کی مستحق ہے ،جو مالی کمزوریوں اور مشکلات کے باوجود جوش وجذبہ رکھتی ہے اور نئی پود کو باخبر رکھنے کی کوشش کرتی ہے ۔





