منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

ملک گیر مہم کی ضرورت

ملک میںلاکھوں کی تعداد میں ایسے لوگ ہیں، جو بغیر مکان کے کھلے آسمان تلے اپنی زندگی گذارنے کیلئے مجبور ہو رہے ہیں اور ایسے لاکھوں لوگ تھے ،جنہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہوتی ہے لیکن چند برس قبل مرکزی حکومت نے جو فورڈ سیفٹی بل پاس کی ،جس کی رو سے دو روپے فی کلو چاول فراہم کیا گیا اور مفت راشن اسکیم لاگو کی گئی۔

اُس بل کی بدولت ان بھوکے لوگوں کو دو وقت کی روٹی نصیب ہو گی ،جو صبح سے شام تک مختلف شہروں میں ہوٹل اور رستوران کے باہر اس انتظار میں رہتے تھے کہ کوئی سرمایہ دار انہیں دال روٹی کیلئے دو پیسے دے گا ۔

ایسے لاکھوں لوگ ملک میں موجود ہیں جن کے پاس اپنا مکان نہیں ہے، وہ کھلے آسمان تلے اپنی زندگی گذار رہے ہیں ۔

ملک کے بڑے بڑے شہروں میں جھگی جھونپڑوں میں ایسے لاکھوں لوگ رہتے ہیں جو اپنے بچوں کو تعلیم وتربیت بھی نہیں دے پا رہے ہیں ۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شری نریندرا مودی نے دہلی میں اسطرح کے جھگی جھونپڑوں میں رہنے والوں کو فلیٹ واگذار کئے ،اسطرح اُن کی زندگی کا ارمان پورا کیا گیا ۔

اب یہ لوگ بھی محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کو بہتر طر ززندگی اور تعلیم فراہم کرسکتے ہیں ۔

اسطرح کا ایک منصوبہ اُس وقت بھی گجرات احمد آباد میں عملایا گیا جب ،سابرمتی نہر منصوبے کو ہاتھ میں لیا گیا اُس وقت وزیر اعظم شری مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، یہاں نہ صرف جھگی جھونپڑوں میں رہنے والوں کو فلیٹ یعنی رہائش کیلئے مکانات فراہم کئے گئے بلکہ سابرمتی دریا کے کنارے مختلف روزگار کے وسیلے ان غریب اور پسماندہ لوگوں کیلئے بنائے گئے، جن میں مخصوص قسم کے لانڈری ہاﺅس ،رستوران ،باغات اور بچوں کیلئے کھیل کود کی پارکیں شامل ہیں ۔

اگر وزیر اعظم کی سربراہی میں ملک میں اسطرح کی ملک گیر سطح پر مہم چلائی جائے گی ،تو آنے والے وقت میں ملک میں کوئی بھی انسان بغیر مکان کے نہیں ہو گا ،شرط یہ ہے کہ خلوص ،نیت اور جذبہ حکمرانوں اور سرمایہ داروں کے پاس ہو اور یہی ملک کی سب سے بڑی خدمت ہو گی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img