بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

سڑکو ں کا ستیہ ناس

باپ رے باپ ،اس شہر میں کبھی ”تاپ “ اور کبھی ”رود“ ہوتا ہے۔ یہ موسم یہاں صدیوں سے اسی طرح تھا، آج کی بات نہیں ہے لیکن آج جو پریشانی عوام کو ہو رہی ہے، وہ انتہائی خطرناک اور نقصان دہ ہے ۔

انسان گھر یا دفتر سے نکل کر کام کرنے کی غرض سے نکلتا ہے لیکن شہر ودیہات میں ٹریفک اس قدر جام ہوتا ہے کہ راستے میں ہی شام ہوجاتی ہے ۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مختلف سڑکوں پر اس قدر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں کہ انسان گھو م گام کر پھر اپنی جگہ پر آرام سے پہنچ جاتا ہے ۔یعنی جہاں سے سفر شروع کرتا ہے وہیں بالآخر پہنچ جاتا ہے ۔

شہر خاص میں سڑکوں کا ستیہ ناس کر کے رکھا گیا ہے ۔ڈرنیج کے نام پر مختلف کام جاری ہیں لیکن عوا م کی قسمت بھاری نظر آتی ہے، جو بچارے ادھر اُدھر ہاتھ پیر مارکر روزگار کی سبیل پیدا کرتے ہیں لیکن وقت پر منزل پر نہ پہنچ کر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور راہل جہلم کے کنارے اپنے دانتوں تلے انگلی دبا کر یہ سب کچھ دیکھ رہا ہے اور افسوس کے سواءکچھ بھی نہیں کرتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img