منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

اپنا نام ،اپنی پہچان۔۔۔

ملک، ریاست یا یونین ٹریٹری کی تعمیروترقی اور عوامی خوشحالی کا راز یہاں کی اقتصادی ترقی پر ہوتا ہے اور اقتصادی ترقی کیلئے مختلف صنعتوں کا بہتر ڈھنگ سے فائدہ مند ہونا لازمی ہے ۔

جموں وکشمیر خاصکر وادی کی تعمیر وترقی اور صحت مند روزگار حاصل کرنے کیلئے یہاں دستکار ی صنعت کےساتھ ساتھ مختلف پھلوں کی برآمد ئی قابل ذکر ہے ۔

اگر دیکھا جائے گذشتہ 3دہائیوں کے دوران کشمیری دستکاری کے نام پر امرتسری شال فروخت کیا گیا اوریہ مال مشینوں سے تیا رکیا گیا ۔

قالین بافی ،شا ل بافی ،نمدہ سازی ،پیپر معاشی اور ووڑکارونگ جیسی دستکاری اب دم توڑتی نظر آرہی ہے کیونکہ اب اکثر کام مشینوں کے ذریعے سے کیا جاتا ہے اور غالباً یہی وجہ ہے کہ جو ان صنعتوں سے وابستہ تھے، وہ بے کار اور بے روزگار ہو گئے ،جو ایک زمانے میں مال وجائیداد کے مالک تھے اور خوشحال زندگی گذارتے تھے۔

اب وہ روزگار کی سبیل کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔باریک بینی سے دیکھا جائے تو اس دستکاری صنعت کو جہاں یہاں کے بیوپاری خود ذمہ دار ہیں، جنہوں نے اس طرح کی مشینیں نصب کرنے کی کھلی اجازت دی اور ایسے کارخانہ داروں کی مدد بھی کی ۔

جہاں تک پیداواری صنعت یعنی سیب، ناشپاتی ،چری ،اخروٹ ،بادام اور زعفران کا تعلق ہے، اس میں بھی ایمانداری سے کام نہیں کیاجاتا ہے،سیب کی پیٹیوں کی اُوپری تہہ میں صاف وشفاف اور لال رنگ کے سیب ہوتے ہیں جبکہ اندر بالکل ناصاف اور غیر میعاری مال بھرا ہوتا ہے ۔

ٹھیک اسی طرح کی غلطی دستکاری میں بھی کی گئی اور اسطرح مارکیٹ پوری طرح سے خراب ہو گیا اور عالمی مارکیٹ میں ایرانی پھل اور زعفران کےساتھ قالین اور شال بھی متعارف ہوئے جو کشمیر ی مال سے قدرے بہتر بھی ہے اور اسمیں ملاوٹ بھی نہیں ہوتی ہے ۔

جموں وکشمیر کے بیوپاریوں نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار کر اپنے روزگار کو لات ماری اور آج وہ پچھتاﺅے سے اپنی پیشانی پیٹ رہے ہیں ۔

اگر واقعی جموں وکشمیر خاصکر وادی کے دستکار ،کسان اور دیگر بیوپاری اپنی خوشحال زندگی گذارنے کیلئے پریشان ہیں ،پھر اُنہیں اپنی سوچ اور اپروچ میں تبدیلی لانی چاہیے اورایمانداری سے کام کرکے اپنی پہچا ن درست دنیا میں درست کرنی چاہیے تاکہ یہاں چلی آرہی غربت وافلاس کا خاتمہ ہو سکے اور ہماری صنعت درست دنیا میں وہ مقام حاصل کر سکے جو پہلے وقتوں کے دوران تھا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img