سرینگر،سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات حکومت ہند نے پیر کو ضلع لیہہ کے خلتسی سب ڈویژن میں ایک مربوط کمیونیکیشن اینڈ آوٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا اہتمام کیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے زیراہتمام اس پروگرام کا اہتمام سی بی سی کے فیلڈ آفس اننت ناگ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول خلتسی میں کیا تھا۔اکتوبر کے مہینے میں لداخ کے علاقے میں سی بی سی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے اس طرح کے پروگراموں کی ایک سیریز کا پہلا آو ¿ٹ ریچ پروگرام تھا۔ آئی سی او پی کا مقصد مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کے تحت ملک بھر میں نافذ کی جانے والی مختلف سکیموں اور فلاحی اقدامات کے بارے میں عوامی آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس کے علاوہ آزادی کا امرت مہوتسو کے مقاصد اور ویژن کے بارے میں بھی شرکاءکو معلومات فراہم کی گئیں جس میں سوراج ٹیلی ویژن سیریز اور آزادی کویسٹ موبائل گیمز کے نئے اقدامات شامل تھے۔ان اقدامات کے بارے میں معلومات سٹینڈز، طبع شدہ انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (IEC) مواد، پمفلٹ، بروچر کے ساتھ ساتھ آپسی بات چیت اور بالواسطہ تبادلہ خیال کے ذریعے فراہم کی گئیں۔اپنے تعارفی کلمات میں جناب شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی اننت ناگ اور لیہہ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں سی بی سی کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کے تحت مختلف وزارتوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں نافذ کی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے نوجوانوں بالخصوص طلباءپر زور دیا کہ وہ اس اہم پروگرام کے تحت پیش کیے جانے والے مختلف اسکالرشپس اور سکل ڈیولپمنٹ کورسز سے فائدہ اٹھائیں۔جناب غلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ خطہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کا 15 نکاتی پروگرام ایک وسیع پروگرام ہے جس میں اقلیتی برادریوں کے پسماندہ اور کمزور طبقات کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان اسکیموں سے فائدہ اُٹھانا عوام کی حد اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شہری کی زندگی کے تقریباً ہر مرحلے بشمول قبل از پیدائش صحت کی دیکھ بھال، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، بڑھاپے اور یہاں تک کہ موت کے بعد کے لیے بھی ایک سرکاری اسکیمیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہندوستان کے شاندار ماضی کو یاد کرنے اور اس کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کا ایک موقع ہے۔طلباءنے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے اور ایک کھلے کوئز میں حصہ لیا جس کے جیتنے والوں کو تقریب کے اختتام پر انعامات سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں انتظامیہ، پولیس، ریونیو اور دیہی ترقی کے محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ سی بی سی کے عہدیداروں کے علاوہ اساتذہ، طلباءاور علاقے کے ممتاز شہریوں نے شرکت کی۔اس موقعے پر بتایا گیا کہ سی بی سی کی جانب سے آئندہ دو ہفتوں میں زنسکار، سانکو اور کارگل میں اس طرح کے تین پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
….٭….





