سری نگر:سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کما ر نے استفادہ کنندگان کی رجسٹریشن کے صدفیصدسیچوریشن کو تیز کرنے کے لئے آ ج سری نگرمیں آیوشمان بھارت پی ایم۔ جے اے وائی صحت سکیم رجسٹریشن کیمپوں کا دورہ کیا۔
سیکرٹری کے ہمراہ سی اِی او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی سنجیو ایم گڈکر ، سی ایم او سری نگر اور دیگر اَفسران بھی تھے۔
سیکرٹری صحت نے سی ایم او سری نگر پر زور دیا کہ وہ فلیگ شپ پروگرام کے تحت پوری آبادی کا احاطہ کرنے کے لئے آشا کار کنوں کی خدمات کو بروئے کار لائیں۔
اُنہوں نے اَفسران سے کہا ،” بلاک وار حکمت عملی بنائیں اور مقررہ وقت کے اَندر ہدف کو حاصل کرنے کے لئے آشا کارکنوں او ردیگر فیلڈ سٹاف کا استعمال کریں۔ اے پی ایم ۔ جے اے وائی صحت کی صد فیصداہداف حاصل کرنے کے لئے گھر گھر رجسٹریشن مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کیمپوں کو اس وقت تک چلائے رکھین جب تک کہ آبادی کو فائدہ مند شناختی نظام ( بی آئی ایس ) کے تحت رجسٹر نہیں کیا جاتا ۔ چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع سے رہ جانے والے مستفید ین کی شناخت اور ان کا اندراج کریں اور انہیں ہفتہ وار منصوبہ بندی کرنے اور اس پر عمل در آمد کرنے اور اَپنی رِپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا۔
دورے کے دوران اَفسران نے سیکرٹری کو ضلع کی کارکردگی ، اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی صحت کے تھت بی آئی ایس میں آج تک کئے گئے کام ، گذشتہ ماہ کے دوران رجسٹریشن ، فی دِن کا ہدف اور ہدف کو جلد اَز جلد حاصل کرنے کے لئے ایکشن پلان کے بارے میں بھی جانکاری دی۔
سیکرٹری نے مجموعی آبادی کے حصوں اور سکیموں کے تحت سب سے کم رجسٹرڈ علاقوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا او راِس بات پر زور دیا کہ تمام اَضلاع میں بھی غیر رجسٹرڈ مستفید ین تک بڑے پیمانے پر پہنچ کر نمبروں کو بڑھانے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے ۔
سیکرٹری کو بتایا گیا کہ بیداری کے مختلف اقدامات پہلے ہی اُٹھائے جارہے ہیں جن میں فلیش میسجز بھیجنا ، ریڈیو جینگلز نشر کرنا اور تاجروں ، صفائی کے کارکنوں ، تاجروں کے لئے وaاک اِن ڈرائیوز کا اِنعقاد کیا گیا۔





