منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
4.8 C
Srinagar

کپوارہ میں ایک شخص اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

سری نگر،17 اکتوبر: پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ایک شخص کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج ایک مشترکہ ٹیم نے کپوارہ کے حاجیترا کرناہ میں محمد شفیع شیخ ولد علی اکثر شیخ کے مکان کی تلاشی کی۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران محمد شفیع نے انکشاف کیا کہ اس نے ایک سلائی مشین میں کچھ اسلحہ و گولہ بارود چھپا رکھا ہے۔
ان کا بیان میں کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے انکشاف پر مکان کی تلاشی کے دوران ایک پستول، دو پستول میگزین، گیارہ گولیاں اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے جس کے بعد محمد شفیع کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس بیان کے مطابق اس ضمن میں محمد شفیع کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ محمد شفیع کے خلاف اس نوعیت کا ایک کیس پہلے ہی درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img