منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر دو روزہ دورے پر گاندر بل پہنچے

گاندر بل :تجارت و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت انو پریہ سنگھ پٹیل نے زمینی سطح کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لینے اور شکایات اور عوامی مطالبات سُننے کیلئے مرکزی حکومت کے پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت آج ضلع گاندر بل کا دورہ کیا ۔
پہلے دن وزیر نے پرانی انڈسٹریل اسٹیٹ گاندر بل کا دورہ کیا جہاں انہیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے کام کے بارے میں بتایا گیا جس میں 90 سے زیادہ یونٹ قائم ہیں ۔ ڈی آئی سی گاندر بل نے بتایا کہ ضلع میں بارسو ، کوہستان کالونی ، پہلی پورہ اور اریگوری پورہ میں چار نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بن رہی ہیں جن کیلئے الاٹمنٹ کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے ۔
اس موقع پر وزیر نے چھوٹے پیمانے کے صنعتی یونٹ ہولڈرز کی ایسوسی ایشن گاندر بل سے بات چیت کی جنہوں نے انہیں مختلف یونٹ ہولڈرز کو درپیش مسائل کے بارے میں اگاہ کیا اور اسٹیٹ کے اندر مختلف سہولیات کو بڑھانے کا مطالبہ کیا جیسے کینال روڈ کی اپ گریڈیشن ، نکاسِ آب اور فضلہ ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل ہیں ۔
وزیر موصوف نے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کا مقصد اس کے کام کاج کے بارے میں خود جائیزہ لینا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صنعت کے دائرہ کار اور ترقی کو بڑھانے کیلئے یونٹ ہولڈرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہیں مختلف سبسڈی اسکیموں کے نفاذ کیلئے محکمہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔
قبل ازیں وزیر نے ڈی ڈی سی کی چئیر پرسن نزہت اشفاق ، ڈپٹی کمشنر شیامبیر اور دیگر معززین کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ کے احاطے میں مختلف یونٹ ہولڈرز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی نمائش کیلئے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ کیا ۔
بعد میں وزیر نے 25 بستروں کی سہولت والے وائل کے سینئر سٹیزن ہوم کا افتتاح کیا جو سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت کی طرف سے اٹل وایو ابھیودے یوجنا کے تحت کرائے کی رہائش میں قائم کیا جا رہا ہے اور اسے ہوپ ڈس ایبلٹی سنٹر چلائے گا ۔ اس موقع پر وزیر نے عمارت کا چکر لگایا اور بتایا گیا کہ بزرک شہریوں کیلئے تمام سہولیات جیسے مفت بورڈنگ /رہائش ، طبی دیکھ بھال اورمشاورت ، تفریحی سہولیات اور باز آباد کاری پروگرام یہاں دستیاب ہوں گے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے سینئر سٹیزن ہوم کے قیام کیلئے ضلع انتظامیہ اور ہوپ ڈس ایبلٹی سنٹر کی تعریف کی نشاندہی کریں تا کہ پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ترال ، اے سی ڈی اور اے سی پی پلوامہ کے علاوہ تمام ضلعی /سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img