منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر پر خصوصی توجہ ہے جس کی وجہ سے زمین پر اَمن نظر آرہا ہے ۔مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری

سری نگر:مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر پر خصوصی توجہ ہے جس کی وجہ سے زمین پر اَمن نظر آرہا ہے ۔
مرکزی وزیر مملکت موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں بینکٹ ہال میں کاروبار اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ ان سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔
پنکج چودھری نے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طورپر کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ¿ کی وجہ سے ہے کہ وزراءتمام شراکت داروں سے ان کی دہلیز پر جا کر ملاقات کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ حکومت میں شامل تمام اَفراد لوگوں اور شراکت داروں سے یکساں ملاقات کریں تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔
اُنہوں نے تجارتی اَنجمنوں کے سربراہوں کو بتا یا کہ سب کے لئے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ، اِنتظامیہ میں ہمارے اَفسران بھی موجود ہیں کیوں کہ مرکزی حکومت کشمیر میں اَمن قائم کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور وہ اِس سلسلے میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔
اِس سے قبل کشمیر سے تعلق رکھنے والے کاروباری اور متعددصنعتی سربراہوں اور نمائندوں نے وزیر مملکت کے سامنے اَپنے مسائل اور شکایات گو ش گزار کئے جنہوں نے ان کی بات تحمل سے سنی۔
صدر کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری (کے سی سی آئی)عاشق احمد شیخ،جنرل سیکرٹری فیڈریشن چیمبرس آف اِنڈسٹریز کشمیر اویس قادری جامی، چیئرمین کشمیر اکنامک الائنس شوکت چودھری، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری کے بلال احمد کاووسہ نے وادی کشمیر میں کاروبار اور صنعت سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی بات کی۔
ٹریڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بزنس یونٹوںکے کھاتوں، کاروبار کی بحالی، نئی صنعتی پالیسی میں موجودہ کاروباری یونٹوں کو شامل کرنے، کاروباری نقصانات کے ازالے، سبسڈی وغیرہ کے بارے میں بات کی۔مرکزی وزیر مملکت نے تاجروں کے نمائندوں کو جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ تاجروں اور نمائندوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمام جائز مسائل اور شکایات کو متعلقہ محکموں کے پاس ضرور اٹھایا جائے گا۔
اِس سے قبل کمشنر سٹیٹ ٹیکس محکمہ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے وزیر مملکت کو محکمہ میں بہتر حکمرانی کے طریقوں کے سلسلے میں محکمہ کے تازہ ترین سفر کے بارے میں بتایا۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول فراہم کر رہا ہے اور خوشحال او رپُر اَمن جموںوکشمیر کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن اور خلوص کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
بعدمیں مرکزی وزیرمملکت نے مختلف محکموں کے اَفسران کی میٹنگ کی صدارت بھی کی اور مرکزی حکومت کے مختلف پروگراموں اور جموںوکشمیر یوٹی میں مرکزی حکومت کی تمام پالیسیوں او رپروگراموں کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں دیگر لوگوں کے علاوہ سٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ، اِنکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، اِنڈسٹریز اینڈ کامرس ، فائنانس ڈیپارٹمنٹ ، ہینڈ ی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ، جے اینڈ کے ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img