پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
7 C
Srinagar

حکومت جھیل ڈل میں ’لندن آئی‘ کے طرز پر ’سری نگر آئی‘ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے

سری نگر، 8 اکتوبر :حکومت وادی کشمیر میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔
جہاں ایک طرف نئے سیاحتی مقامات کو تلاش کیا جا رہا ہے وہیں پرانے اور مشہور تفریح گاہوں کو سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
حکومت سری نگر میں واقع شہرہ آفاق جھیل ڈل میں بر طانیہ کے مشہور ابزرویشن وہیل ’لندن آئی‘ کے طرز پر ’سری نگر آئی‘ نصب کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
بتادیں کہ ’لندن آئی‘ لندن میں دریائے ٹیمز کے مغربی بینک پر ایک بڑا ہنڈولا ہے یہ یورپ کا سب سے بڑا ہنڈولا ہے یہ برطانیہ میں سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکزہے جس کی سالانہ تین ملین سیاح سیر کرتے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت جھیل ڈل میں سیاحوں کے لئے ایک دیو قامت ’فیرس وہیل‘ کے ساتھ ’لندن آئی‘ کے طرز پر ’سری نگر آئی‘ نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھیل ڈل میں اس کی تعمیر کے لئے جگہ شارٹ لسٹ کی گئی ہے اور اگر یہ منصوبہ پورا ہوا تو یہ سیاحوں کی کشش کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا اور اس سے وادی میں ٹورزم کو مزید فروغ ملے گا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کچھ وقت پہلے بنایا گیا تھا لیکن اس کو حتمی شکل دینے سے پہلے کئی چیزوں جیسے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص، مالیاتی ماڈلنگ وغیرہ کو ملحوظ نظر رکھنا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img