پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
4.3 C
Srinagar

کپوارہ میں درخت سے گر کر 40 سالہ شخص لقمہ اجل

سری نگر، 8 اکتوبر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ماور نوگام علاقے میں ہفتے کی صبح ایک شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ماور نوگام علاقے میں ہفتے کی صبح ایک40 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت محمد ایوب میر ولد ہدایت اللہ میر کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img