جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

ڈھول بجانا ضروری نہیں !

اس شہر میں صر ف خبریں بنانے اور سرخیوں میں رہنے کیلئے بیانات داغ دئیے جاتے ہیں ۔ان بیانات پر کس قدر عمل ہوتا ہے یہ دوسری بات ہے ۔انتظامیہ نے گذشتہ دنوں سرینگر سے گاندربل ،کھنہ بل سے کھا دنیار تک آبی ٹرانسپورٹ چلانے کی بات کی تھی تاکہ سڑکوں پر سے ٹریفک جام اور بھیڑ بھاڑ کم ہو سکے ۔

لیکن جہلم میں رُکے پڑے وہ خصوصی بوٹ اب زنگ آلودہ ہو گئے ہیں، اُن کا رنگ بھی اب پھیکا پڑ گیا ہے ۔

پرانی کہاوت ہے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ،جو زیادہ باتیں کرتے ہیں وہ کام کم کرتے ہیں ،اسی لئے عام لوگ اب ناراض ہو رہے ہیں ۔

سیاستدانو ں ،انتظامی افسران اورسرکاری اداروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کام کریں اور لوگوں کو راحت پہنچائے ۔لہٰذا سوز پیدا کرنے کیلئے ڈھول بجانا ضروری نہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img