جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
1.3 C
Srinagar

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سری نگر میں کور گروپ سیکورٹی ریویو میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما جمعہ کے روز سری نگر میں فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کے ساتھ ایک کور گروپ سیکورٹی ریویو میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں 22 جنوری 2026 سے شروع ہونے والے مشترکہ آپریشنل جائزے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران بین الاداراتی انٹلی جنس شیرئنگ کو مضبوط بنانے، مشترکہ کارروائیوں میں بہتری لانے اور جوائنٹ کنٹرول سینٹرز کے ذریعے ہم آہنگی کو مزید موثر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔یہ جانکاری فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سری نگر میں فوج فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کے ساتھ ایک کور گروپ سیکورٹی ریویو میٹنگ کی صدارت کی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ میٹنگ میں 22 جنوری 2026 سے شروع ہونے والے مشترکہ آپریشنل جائزے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران بین الاداراتی انٹلی جنس شیرئنگ کو مضبوط بنانے، مشترکہ کارروائیوں میں بہتری لانے اور جوائنٹ کنٹرول سینٹرز کے ذریعے ہم آہنگی کو مزید موثر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ مجموعی آپریشنل موثریت کو یقینی بنایا جا سکے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img