جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
1.3 C
Srinagar

کشمیر میں بھاری برف باری سے معمولات زندگی متاثر

سری نگر: وادی کشمیر میں گذشتہ شب طوفانی ہواؤں کے بعد شروع ہونے والی بھاری برف نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

وادی میں جاری بھاری برف باری کے نتجے میں جہاں وادی کا بیرون ملک کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہے وہیں پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا پھرنا محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رابطہ سڑکیں بند رہنے سے بالائی علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع رہا بلکہ کچھ قصبہ جات میں بیشتر دکانیں بھی بند رہیں۔کشمیر ویدر کے مطابق صبح 9 بجے تک گلمرگ میں 2 فٹ برف جمع ہوئی تھی جبکہ وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ اور چرار شریف میں ایک سے ڈیڑھ فٹ اور بیروہ میں قریب ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے۔ضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں قریب دو فٹ، ٹنگڈار میں 2 فٹ اور کرناہ میں 2 سے 3 انچ برف جمع ہوئی ہے۔

ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں صبح 9 بجے تک قریب 6 انچ، پٹن اور ماگام میں 5 انچ جبکہ ٹنگمرگ میں قریب 2 فٹ برف جمع ہوئی تھی۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں بھی صبح نو بجے تک ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف جمع ہوئی تھی۔
سری نگر کے ڈائون ٹائون میں گرچہ رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اپ ٹائون میں 1 انچ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔شمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں صبح نو بجے تک 6 انچ برف جمع ہوئی تھی۔ادھر برف باری سے اہلیان وادی خاص طور پر کسان طبقے کے لوگ بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

وادی میں لوگ بھاری برف باری کے لئے دعائیں کر رہے تھے اور اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img