اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

مضبوط خارجہ پالیسی

بھارت کی خارجہ پالیسی روزبروز مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔دہائیوں سے جس عالمی طاقت کو بھارت ہمیشہ شک کی نظر سے دیکھتا تھا ۔

گذشتہ لگ بھگ 8برسو ں سے اُسکے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہو رہے ہیں اور اسطرح بھارت امریکہ کا ایک بہترین دوست اور شراکتدار بن چکا ہے۔

ان باتوں کا اعتراف ملک کے وزیر خارجہ شری جے شنکر نے بھی امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرنے کے دورا ن کیا ۔عالمی طاقتوں کے سامنے بھارت کی شکل وصورت بہتر طریقے سے اُبھر کر آرہی ہے اسکے چند اہم وجوہات ہیں ۔

جس طرح بھارت میں دہائیوں تک بیرونی ممالک کی پشت پناہی سے چل رہی دہشت گردی سے متاثر ہوا ،اگر کوئی دوسرا ملک ہوتا تو وہ تقسیم درتقسیم ہوجاتا۔پنجاب ،آسام ،تامل ناڈو اور پھر جموں وکشمیر میں جوتباہی ملی ٹنسی سے ہوئی ہے اُسکی بھر پائی کرتے کرتے مزید کئی دہائیاں گذر جاتیں ،لیکن وزیر اعظم نریندرا مودی کی قیادت میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس انداز سے ان تمام حالات کو قابو کیا وہ واقعی قابل دادہے ۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تجارت کے اعتبار سے بھارت کو ایک بڑی عالمی منڈی تصور کیا جارہا ہے، جہاں ہر ملک کے حکمران اپنا مالی فائدہ بہ آسانی حاصل کر سکتا ہے کیونکہ راجا مہاراجوں کا وہ دور اب نہیں رہا ہے جو ہتھیاروں ،فوج اور دیگر سازوسامان کی بنیاد پر دوسرے کمزور ملک کو زیر یا فتح کرتا تھا بلکہ اب دنیا بھر میں دولت کی جنگ شروع ہے، جو جتنا مالی اعتبار سے طاقتور بن جائے گا ،وہی حاکم یا حکومت سب پر مختلف طریقوں سے راج کر سکتی ہے ۔

بھارت کی بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے کہ امریکہ جیسا دشمن آج بھارت کے بالکل قریب آرہا ہے اور اسی بنا پر چین، روس اور جاپان جیسی عالمی طاقتیں بھارت کےساتھ اپنے رشتے اور تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں جو کہ ملک کے عوام کیلئے ایک اچھی بات ہے ۔

ان تعلقات سے نہ صرف بنیادی سطح پر تعمیر وترقی ہو جائے گی بلکہ عام لوگوں کیلئے روزگار کے بہترین وسائل بھی پیدا ہونگے ،لیکن حکومت وقت کو ان باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ عالمی طاقتوں کی دورخی پالیسیوں سے باخبر رہے ، جو وقت وقت پر مختلف موقعوں پر دھوکہ دیہی سے کام لیتی ہیں، اسطرح بھارت کو عالمی طاقت بننے سے روک دیتے ہیں اور اقوام متحدہ میں مستقل ممبر بننے پر رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img