لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ” ایل جی کی ملاقات ۔ لائیو پبلک گریوینس ہیرینگ“ کے دوران جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کے تصادفی طور پر منتخب درخواست دہندگان کے ساتھ بذریعہ ورچیول اِستفسار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ”ایل کی ملاقات کے دوران “ ڈوڈہ کے رہائشی اخلاق وانی کی شکایت کو فوری طور پر دُور کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول منوٹہ ( مَرمَت ) ڈوڈہ میں ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کے لئے موقعہ پر ہی ہدایت جاری کی۔
اِسی طرح پورکھو میں اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کے سلسلے میں جموں کے دیا کرشن کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ بینک کے اَفسران نے چیئر کو بتایا کہ اے ٹی ایم جلد ہی نصب کیا جائے گا کیوں کہ جگہ کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
لیفٹیننٹ گورر نے توصیف علی کی جانب سے پونچھ میں سکول بس میں اوور لوڈنگ کی شکایت پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو ہدایت دی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کی باقاعدہ چیکنگ کریں اور اِس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔
پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی نے گلندر ہائیٹس پر این ایچ پر جنکشن کی بندش کے بارے میں پلوامہ سے خورشید احمد کی شکایات پر توجہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا کہ متبادل اِنتظامات کئے گئے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ ایک قابل عمل مستقل حل کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔
بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شکایت کنندہ اویس خورشید نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطلع کیا کہ داور تا بانڈی پورہ روٹ پر سومو سروس کی عدم دستیابی سے متعلق ان کی شکایات کو جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر رِپورٹ کرنے کے بعد دُور کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ماتحت دفاتر کے کام کاج کی نگرانی کریں تاکہ شکایات کے بروقت ازالہ اور خدمات کی تیز رفتار اور مو¿ثر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” عوامی شکایات کو دُور کرنے کے لئے شفاف طریقہ کار سے منصفانہ اور سرعت کو یقینی بنائیں ۔ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کو جلد اَز جلد مکمل کیا جانا چاہیئے۔
لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر یوٹی بھر کے تعلیمی اِداروں میں ” سچائی اور عد تشدد“ کے موضوع پر مباحثے او رمضمون نویسی کے مقابلوں کے اِنعقاد کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر سیکرٹری پبلک گریوینس محترمہ ریحانہ بتول نے عوام سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔

بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ وویک بھرد واج ، اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنروں ،ضلع ترقیاتی کمشنر وں ، پولیس سپر اِنٹنڈنٹوں ، محکمہ کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.