جموں،22 ستمبر : جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جمعرات کی صبح بوفیز سے راجوری آرہی ایک سومو گاڑی مگی مہورے کے نزدیک سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ افراد زخمی پوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان سب کی حالت مستحکم بتائی جا تی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسی ضلعے میں ایک ہفتہ قبل ایک سڑک حادثے میں دو کمسن بچوں سمیت ساتھ افراد زخمی ہوئے تھے۔
یو این آئی