کشمیر میں اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر،21 ستمبر : محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 27 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر جموں کے کچھ صوبہ حصوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں بھدرواہ میں سب سے زیادہ24.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بانہال میں2.4 ملی میٹر، بٹوٹ میں1.6 ملی میٹر، کٹرہ میں 1.0 ملی میٹر اور جموں میں بھی معمولی بوندا باندی ہوئی۔
وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.