سری نگر،17 ستمبر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جنم دن پر مبارک بادی دی۔
انہوں نے وزیر اعظم کی عمر درازی اور اچھی صحت کے لئے بھی دعا کی۔
بتادیں آج وزیر اعظم نریندر مودی کا 72 واں جنم دن ہے۔ آپ کی پیدائش 17 ستمبر1950 کو شمالی گجرات کے مہسانہ ضلع میں ہوئی تھی۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ہمارا ملک ان کی متحرک اور اور بصیرت افروز قیادت میں تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو طے کرے‘۔
یو این آئی





