جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

داودی او ر ویری کے بعد سرجان برکاتی بھی گرفتار

سری نگر،17ستمبر: معروف علماء مولانا عبدالرشید داودی اور مشتاق احمد ویری کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے دو روز بعد ہفتے کی صبح مشہور مذہبی مبلغ سرجان برکاتی کو شوپیاں میں گرفتار کیا گیا۔

بتادیں کہ معروف مذہبی علماء کی گرفتاری پر مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح مشہور مذہبی مبلغ سرجان برکاتی کو گرفتار کیا گیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح چھ بجکر 45 منٹ پر سرجان برکاتی کو پولیس نے حراست میں لیا۔
انہوں نے بتایا کہ سرجان برکاتی کو اکتوبر 2020 میں چار سال کی نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا تب سے انہوں نے کسی بھی احتجاج میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی تقریر کی ۔

اُن کے مطابق وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ سرجان برکاتی کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا عبدالرشید داودی، مشتاق احمد ویری سمیت پانچ افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جموں منتقل کیا گیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img