بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

درخت لگانے کا سیز ن یا ۔۔۔۔۔؟

وادی میں افسران کا طریقہ کار دیکھ کر ذی حس انسان چکر اجاتا ہے اور سر پیٹنے کے سواءکچھ نہیں کر پاتا ہے کیونکہ سننے والا ہی جب غلط کام کرے گا، تو علاج کون کرے گا؟ ۔

بات مشاہدے میں کہ آج کل مختلف محکموں سے وابستہ افسران پیڑ پودے لگانے کا ڈرامہ کرتے ہیں جبکہ وادی میں پیڑ پودے لگانے کا سیزن مارچ۔ اپریل ہوتا ہے کیونکہ آج یعنی خزانہ میں زمین کے اندر نمی نہیں ہوتی ہے اور جو بھی پیڑ پودا لگایا جائے گا وہ چند دنوں میں ہی سوکھ جائے گا۔

حدتو یہ ہے کہ محکمہ ایگریکلچر اور ہارٹی کلچر کے لوگ بھی ہائی ڈینسٹی پودے کسانوں کو لگانے کیلئے دیتے ہیں، یہ کچھ اور نہیں سائنسی تحقیق ہے یا پھر سرکاری دولت لوٹنے کا طریقہ ،اس حوالے سے عا م لوگوں کو باخبر کرنا چاہیے، تاکہ وہ نقصانات سے بچ سکیں کیونکہ باہر کے جتنے بھی افسران حضرات یہاں تعینات ہیں، انہیں یہاں کے موسمی حالات سے متعلق بہتر جانکاری نہیں ہے ۔

لہٰذا خطا وار اپنے جانکار ہو سکتے ہیں ۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img