بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

عآپ پارٹی لیڈرا ن کے خواب

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر عمران حسین کے ایک بیان کے مطابق اُن کی پارٹی آنے والے اسمبلی انتخابات میں پوری طرح میدان مار لے گئی ۔

عمران حسین صاحب یہ خواب آج تک نہ جانے کن کن لوگوں نے دیکھے تھے۔ایک زمانے میں یہاں کا ایک سرکار نواز بندوق بردار وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا پیغام سنا رہا تھا ۔

اسی طرح ملی ٹینٹ لیڈر اور علیحدگی پسند سیاستدان بھی اقتدار کی کرسی پر برا جماں ہونے کااظہار کررہے تھے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے ،گذشتہ دنوں دہلی میں آپ یعنی عام آدمی پارٹی سرکار بال بال بچ گئی ۔

رہاسوال جموں وکشمیر کا یہاں ایک سے بڑھ کر ایک لیڈر اور پارٹی میدان میں ہے، یہاں آپکی با ت سننے کیلئے کوئی تیار نہیں ہو گا ۔

این سی ،پی ڈی پی ،کانگریس ،اپنی پارٹی ،پیپلز کانفرنس جیسی درجن بھرتنظیمیں پہلی ہی مضبوط درختوں کی مانند موجود ہیں اور اسی بیچ غلام نبی آزاد بھی اپنے درخت کو مضبوط بنانے کیلئے دن ورات محنت کر رہے ہیں ۔

رہا سوال عآپ پارٹی کا۔۔۔ آپ نے اپنے پرانے ساتھیوں سے دھوکہ کیا اور انہوں نے نئی تنظیم یہ کہہ کر بنا ڈالی کہ آپ لیڈر چور ہیں، اسی لئے بارہمولہ ڈاک بنگلے میں شور مچا تھا اور راہل نے جہلم کے کنارے سنا تھا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img