بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

یوم اساتذہ کا اصل مقصد

ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموںوکشمیر خاصکر وادی میں بھی یوم اساتذہ نہایت ہی عزت واحترام کےساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے وادی بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں ۔

وادی میں اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوئی ۔

جہاں ایل جی شری منوج سنہانے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں اعزازات تقسیم کئے اور اُن کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی گئی ۔

اکثر اسکولوں میں صبح سویرے ہی اساتذہ اور بچے ایک دوسرے کے ساتھ گل مل گئے اور کئی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں خصوصی کیک کاٹے گئے ۔بچوں نے اساتذہ کو قسم قسم کی مٹھائیاں اور چاکلیٹ بطور تحفہ پیش کئے۔

یہ ایک اچھی بات ہے کیونکہ اُستاد اور بچے کا رشتہ ایسا ہوتا ہے کہ والدین کے بعد بچے کی یہی دیکھ بال کرتے ہیں اور تعلیم وتربیت فراہم کرتے ہیں ۔

جہاں تک پرانے ایام کا تعلق ہے کہ بچوں اور اساتذہ میں ایک ایسا رشتہ قائم ہوتاتھا جو واقعی شاگرد اور گرو کاہونا چاہے تھا۔ لیکن نہ بچے اساتذہ کو تحفہ دیتے تھے اور نہ ہی اُن کے پاس روپے پیسے ہوتے تھے ۔

اسکے برعکس آج کل سبھی لوگ آسودہ حال ہیں، وہ ان تقریبات پر مال خرچ کرنے میں کوئی آر محسوس نہیںکرتے ہیں ۔یہ دوسری بات ہے کہ اکثر والدین بے کار اور بے روزگار ہوتے ہیں اورمگر پھر بھی وہ اپنے بچوں کو تحفے خرید کر دیتے ہیں ۔

اکثر اسکولوں میں روز کوئی نہ کوئی تقریب ہوتی ہے ،کبھی فروٹ ڈے ،کبھی ٹیچرس ڈے ،کبھی اسکول اینول ڈے اور کبھی کوئی اور تقریب ،جن کے دوران بچوں کو مختلف بہانوں سے روپے پیسہ خرچ کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے ۔

بہتر اُستاد وہی مانا جائے گا جو اپنے بچے کی طرح اپنے شاگرد کو بھی بغیر کسی لالچ اور حرس کے تعلیم وتربیت سے نوازے اور اُس بچے کا مستقبل بھی اپنے بچوں کی طرح روشن اور تابناک بنانے کیلئے محنت ،لگن اور جستجو سے کام لے ۔

تب جا کر یہ ممکن ہے کہ اس بچے کو کل اس استاد کی عزت واحترام دل میں برابر رہے گا اور اسی سے معاشرہ ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو جائےگا ،کیونکہ یہی اساتذہ ملک وقو م کے مستقبل کو سنوارسکتے ہیں ۔

لہٰذا ٹیچرس ڈے منانا اپنی جگہ لیکن اُستاد کے اصل معنی ومقصد سے خود اساتذہ حضرات کو باخبر ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنا فرض بہتر ڈھنگ سے نبھا سکے ، جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں بے حد خرابی نظر آرہی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img