جموں، 30اگست:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی بشنا جموں میں موٹر سائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنس جانے سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے بشنا علاقے میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ کئی جارہی تھی کہ اُس کا ڈوپٹا موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا جس وجہ سے اُس کو پھانسی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
متوفی کی شناخت نرملا دیوی ساکن آر ایس پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے خواتین اور دوشیزاﺅں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہونے سے قبل اپنے ڈوپٹے کو کمر کے ساتھ باندھ کر رکھیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔
یو این آئی





