سری نگر:مرکزی وزیر روڈ ،ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز شری نتن گڈکری ، مرکزی وزیر مملکت شری جنرل وِی کے سنگھ ، لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر شری منوج سِنہا اور مرکزی اور ریاستی اَفسران کی موجودگی میں این ایچ ایل ایم ایل ( نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمٹیڈ) اور کٹرا ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
اِس قدم کے ایک حصے کے طور پر ماتا ویشنودیوی مندر جانے والے یاتریوں کے سفر کو بہتر بنانے کے لئے کٹرا میں اِنٹر ماڈل سٹیشن تیار کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ملک بھر میں مسافروںکے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بہتر بنانے کی خاطر اِنٹرماڈل سٹیشن تیار کر رہی ہے ۔





