بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پردیش کانگریس کا شیراز ہ بکھرنے لگا، سابق نائب وزیر اعلیٰ سمیت 64 سینئر لیڈران مستعٰفی

جموں، 30اگست:جموں وکشمیر کانگریس کے 64 ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈران بشمول سابق نائب وزیرا علیٰ نے بیک جنبش مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز جموں میں پریس کانفرنس کے دوران جموں وکشمیر کانگریس کے 64 سینئر لیڈروں جن میں سابق نائب وزیر اعلیٰ بھی شامل ہیں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر منوہر لال نے کہا کہ آج 64 کانگریس لیڈران جن میں کئی سابق ممبران اسمبلی بھی شامل ہیں نے اکھٹے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی لیڈران غلام نبی آزاد کے کیمپ میں شامل ہوئے ہیں کیونکہ اگر کوئی جموں وکشمیر کے لوگوں سے مصیبتوں سے باہر نکال سکتا ہے تو وہ غلام نبی آزاد ہے۔
اُ ن کے مطابق غلام نبی آزاد ایک قدآور لیڈر ہے اور پورے جموں وکشمیر کے لوگوں نے اُن کے ساتھ اپنی وابستگی جتائی ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر کا اگلا وزیرا علیٰ غلام نبی آزاد ہی ہوگا کیونکہ پارٹی تشکیل دینے سے قبل ہی سینکڑوں افراد غلام نبی آزاد کی حمایت میں آگے آئیں ، آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں جب وہ پارٹی تشکیل دیں گے تو کیا ہوگا ۔

انہوں نے دعویٰ کیا بلاور ، کٹھوعہ اور ہیرا نگر میں کانگریس کا پوری طرح سے صفا یا ہو چکا ہے اور جتنے بھی چھوٹے بڑے لیڈران جن میں حلقہ صور، بلاک صدورشامل ہیں ہیں مستعفیٰ ہوئے۔
اس موقع پر سابق نائب وزیرا علیٰ تارا چند نے کہاکہ غلام نبی آزاد ایک منجے ہوئے سیاستدان ہے اور جموں وکشمیر کے لوگ اُن کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد کی سربراہی میں جو نئی پارٹی معروض وجود میں آرہی ہے اُس میں سبھی پارٹیوں کے سینئر لیڈران شمولیت اختیار کریں گے۔
اُن کے مطابق بہت سارے لیڈران نے پہلے ہی غلام نبی آزاد کے ساتھ اس ضمن میں رابط قائم کیا ہے
دریں اثنا منگل کو آزاد کے خیمے میں شامل ہونے والے لیڈروں مین سابق ممبران اسمبلی عبدالمجید وانی، منوہر لال شرما ، گرو رام ، بلوان سنگھ اور سابق نائب وزیرا علیٰ تاراچند شامل ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img