بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے آر آئی ایف ڈی والے شناختی کارڈ متعارف کئے

جموں،30 اگست : شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ویشنو دیوی یاتریوں کے لئے ریڈیو فری کوئنسی آئیڈنٹی فکیشن (آر آئی ایف ڈی) والے شناختی کارڈ متعارف کئے ہیں۔
آر آئی ایف ڈی سے لیس اس کارڈ سسٹم کو 29 مقمات پر شروع کیا گیا ہے اور اس کے لئے مختلف انٹی نا اور راڈرس نصب کئے گئے ہیں۔

اس نئے پروجیکٹ کے تحت چالیس نئے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سات ویری فکیشن سینٹر اور ایک نیا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
اس سسٹم سے قبل یاتریوں کے لئے آن لائن یا کاؤنٹروں پر یاترا پرچے سسٹم دستیاب تھا۔
شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ آر آئی ایف ڈی سسٹم سے ہم وقت پر یاتریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں اور یاترا پر نگرانی رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے یاترا کے عروج کے دنوں کے دوران یاتریوں کی تعداد کی حد پچاس ہزار مقرر کی ہے اور اس سسٹم سے ہم اس کی بھی نگرانی رکھنے کے اہل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے ہمیں یاترا کو مزید منظؓم کرنے میں مدد ملے گی۔

موصوف عہدیدار نے بتایا کہ اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے اور زلزلے آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں لہذا یہ نیا سسٹم ہماری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم کے لئے معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی وساطت سے ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یاتری کس ٹریک پر سفر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے ہیلی کاپٹر سروسز کو بھی مدد مل سکتی ہے۔
دریں اثنا یاتریوں نے اس نئے سسٹم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ سسٹم یاترا کے خوش اسلوبی انجام پذیر ہونے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img