مودی کیرالہ اور کرناٹک کا دورہ کریں گے

مودی کیرالہ اور کرناٹک کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، 30 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی یکم اور 2 ستمبر کو کرناٹک اور کیرالہ کا دورہ کریں گے اور وہ 2 ستمبر کو کوچی میں پہلے دیسی طیارہ بردار بحری بیڑے آئی این ایس وکرانت کو قوم کے نام وقف کریں گے، جس کے ساتھ وہ باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل ہوجائے گا۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یکم ستمبر کی شام کو مودی کوچین ہوائی اڈے کے نزدیک کلاڈی گاؤں میں آدی شنکراچاریہ کی مقدس جائے پیدائش شری آدی شنکراچاریہ جنم بھومی شیترم جائیں گے۔
2 ستمبر کی صبح وہ پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت ملک کے نام وقف کریں گے، جس کے ساتھ وہ باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم دوپہر 1.30 بجے منگلور میں تقریباً 3800 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

آئی این ایس وکرانت کو بحریہ نے تیار کیا ہے اور اسے پبلک سیکٹر کی کمپنی کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے۔ وکرانت کا نام بحریہ کے پہلے طیارہ بردار جہاز کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے 1971 کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے نئے نشان کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.