جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

ترنگاہی ترنگا

جہلم کے کنارے جب راہل نے صرف قومی جھنڈے لہراتے دیکھے تو انہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جی کی وہ بات یاد آگئی جب انہوں نے موجودہ مرکزی سرکار سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ اب جموںوکشمیر میں اُسکا جھنڈا اُٹھانے والا کوئی نظر نہیں آئے گا ۔

محبوبہ جی کی یہ سوچ غلط ثابت ہوئی کیونکہ آج کل آزادی کے مہا اتسوکاجشن مناتے ہوئے شہر ودیہات میں لوگ قومی جھنڈے لہراتے نظر آرہے ہیں ۔

لوگ قومی ترانے گاتے دکھائی دیتے ہیں ۔گھر گھر جھنڈا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اہلیان جموںوکشمیر صرف امن ،ترقی ،خوشحالی اور روزگار کے متلاشی ہیں وہ نہ راشی سیاستدان قبول کرنے کیلئے تیا رہیں ،نہ ہی قوم کو دھوکہ دینے والے سیاستکار ،اسی لئے وہ سرکار بنانے کے موڑ میں نہیں ہں بلکہ وہ اس جموں وکشمیر کو براہ راست مرکز کےساتھ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے منسلک دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ درمیان داری کا خاتمہ ہو سکے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img