جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
18.3 C
Srinagar

وزیر اعظم کی تحریک ۔۔۔

ملک کے وزیر اعظم شری نریندرا مودی نے ملک میں ایک پردھان، ایک ودان، ایک نشان اور ایک راشن کار ڈ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ملک کے عوام کو ایک نئی تحریک عطا کی ۔

اس اقدام سے ملک کے عوام کو بہت سارے فائدے مل سکتے ہیں ،جہاں تک ملک کے پارلیمنٹ کا تعلق ہے ،یہ ملک کا سب سے بڑا جمہوری ایوان ہے اور یہاں سے ہی ملک کی ترقی ،خوشحالی اور عوا م کی فلاح وبہبود کیلئے منصوبے اور قوانین بنائے جاتے ہیں ۔

جہاں تک ملک کے نشان کا تعلق ہے، یہ اب پورے ملک میں ایک ہو گیا ہے جبکہ 5اگست 2019سے قبل جموں وکشمیر میں ایک علیحدہ نشان تھا جس کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا گیا اور اسطرح وزیر اعظم نے اپنے نعرے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جو کہتے ہیں کر کے دکھادیتے ہیں، جہاں تک ملک میں ایک راشن کارڈ کا تعلق ہے یہ بھی تقریباً عملی طور اب عوام تک پہنچ گیا ہے کیونکہ اس راشن کارڈ کو آدھار کارڈ کےساتھ جس طرح ایک منصوبے کے تحت لنک کیا گیا ہے ،وہ واقعی قابل دید ہے۔

اب ملک کا کوئی بھی شہری وہ عام ہو یا خاص،غریب ہو یا امیر ملک کے کسی بھی کونے سے راشن حاصل کر سکتا ہے۔

اس طرح کوئی بھی انسان ملک میں بھوکا نہیں رہے گا ۔اداریہ میں ہم نے کئی مرتبہ یہ تحریر کیا تھا کہ ملک میں سارے انتخابات چاہے وہ پارلیمنٹ کے ہوں ،اسمبلی کے ہوں یا پھر پنچایت کے ہوں، ایک ساتھ ہونے چاہیے ۔

اس اقدام سے ملک میں انتخابات پر ہو رہے اخراجا ت میں نہ صرف کمی ہو جائے گی بلکہ عام لوگوں کےساتھ ساتھ سیاستدانوں کا قیمتی وقت بھی بچ جائے گا۔

اس طرح وہ صرف کام کاج کی جانب دھیان دیں گے،ورنہ یہ سیاستدان ایک انتخاب جیت کر دوسرے کی تیاری میں لگ جاتے ہیں اور دوسرے کے بعد تیسرے کی تیاری میں اپنا وقت اور دماغ صرف کرتے ہیں ۔

جس طرح امریکہ میں انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں، اسی طرح یہاں بھی ہونے چاہیے کیونکہ دنیا جس تیزی کےساتھ ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہے اُسکو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کے سیاستدانوں اور پالیسی سازوں کو بھی آگے بڑھنے کیلئے نئی پالیسیاں ترتیب دینی چاہیے جس طرح ملک کے موجودہ وزیر اعظم شری نریندرا مودی نے چند ایک اقدامات اُٹھائے ہیںجو واقعی ایک تاریخ بن کے رہ گئے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img