منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

کولگام میں 35 سالہ خاتون کو لٹکتے ہوئے پایا گیا

سری نگر، 8 اگست: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی ویرہ علاقے میں ایک 35 سالہ خاتون کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی ویرہ علاقے کے یاری کھان گاؤں میں پیر کی صبح اپنے گھر سے قریب ایک سو میٹر دور ایک خاتون کو درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اس ضلع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والا اس نوعیت کا دوسرا واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ٹرک تچھلو علاقے میں ایک50 سالہ شخص کو لٹکتے ہوئے پایا گیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img