کشمیر میں شبانہ بارشیں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر میں شبانہ بارشیں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر، 8 اگست: وادی کشمیر میں شبانہ بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں کے دوران قائم رہ سکتی ہے۔
ادھر بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں دوران شب سب سے زیادہ 18.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19.8 ڈگری سینٹی گرٰڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں دوران شب7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.