جموں،08اگست: جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک ہفتے قبل لاپتہ ہوئے مقامی شہری کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ راکیش کھجوریہ کا قتل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اُدھم پور میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں ایک ہفتے قبل لاپتہ ہوئے راکیش کھجوریہ کی لاش برآمد کی گئی۔
مقامی لوگوں اور لواحقین نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ راکیش جی کا سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔
متوفی کی اہلیہ نے نامی نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ یکم اگست کو بیوپار منڈل کے چناو مکمل ہونے کے بعد راکیش کھجوریہ اچانک لاپتہ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی جب اُن کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا تو پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی۔
اُن کے مطابق معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جانی چاہئے تاکہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یو این آئی





