منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.6 C
Srinagar

لوگ تنگ آرہے ہیں

خرا ب موسمی صورتحال کی وجہ سے اکثر وبیشتر قومی شاہراہیں بند رہتی ہیں کیونکہ روز پسیاں گرتی ہیں جن کو ہٹانے کیلئے نیشنل اتھارٹی ہائی ویز کے اہلکار وں کو مشکلات آتی ہیں۔

اس سے قبل یہ سڑکیں بیکن کے تحت تھیں ،بیکن اہلکار دن رات ایک کر کے سڑکوں کو قابل آمد رفت بنانے میں جی جان سے محنت کرتے تھے ،لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔

معمولی بارش ہوتے ہی جموں سرینگر سڑک ،مغل روڑ بند ہوتا ہے اور نیشنل اتھارٹی سے وابستہ افسران اور اہلکار بیچارے سوتے رہتے ہیں اور لوگ روتے رہتے ہیں ۔

اِدھر وادی کے دکاندار اور تاجر اشیاءکا دام بڑھا کر لوگوں کو اللہ اللہ اور را م رام کہنے کیلئے مجبور کرتے ہیں وہ صبح وشام بارشیں بند ہونے کیلئے دُعا کرتے ہیں ۔جہاں تک انتظامیہ کا تعلق ہے وہ نہ جانے کیوں متبادل تلاش نہیں کرتے ہیں ۔

بس صرف د م بھرتے ہیں کہ کشمیری جم کر دولت کماتے ہیں ۔جہلم کے کنارے راہل دیکھتا ہے کہ لوگوں کو آمدنی سے زیادہ خرچات ہیں ۔

لہٰذا اسی لئے وہ اب برسات سے تنگ آرہے ہیں ،ورنہ سب کو معلوم ہے جنگ کے باوجود بھی کبھی تنگ نہیں آتے تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img