سرینگر: اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے اوڑی میں گذشتہ دنوں کرنٹ لگنے سے خاتون کی ہلاکت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ حلیمہ بیگم زوجہ رفیق احمد بھومالہ سکنہ بالی بونیار اپنی رہائش گاہ پر بجلی تار چھونے کی وجہ سے شدید طور زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں بغرض علاج اسپتال بھرتی کیاگیا جہاں وہ ہفتہ کے روز دُنیا سے جل بسیں۔
اپنی تعزیتی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ” مجھے اِس دلدوز سانحہ کی سُن کر بہت دکھ پہنچا، اس ناقابل تلافی نقصان کے لئے غمزدہ کنبے کے ساتھ میری دلی تعزیت ، اللہ سے دُعا گو ہوں کو مرحومہ کو جوار ِ رحمت میں جگہ عنایت ہو اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم بردداشت کرنے کی توفیق عطا ہو“۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی غمزدہ کنبے کے ساتھ اِس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔





