بدھ, اگست ۱۳, ۲۰۲۵
27.6 C
Srinagar

بدلاﺅ ناگزیر

اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ وادی کشمیر کا موسم اور تازہ آ ب وہوا پوری دنیا میں ایک الگ اور منفرد مقام رکھتی ہے جس کی بدولت اس وادی کو جنت کا نام دیا جا رہا ہے ۔

مگر ایک بات دیکھنے کومل رہی ہے کہ جب وادی کی سڑکوں پر انسان پیدل چلتا ہے یا گاڑی میں تو سڑکوں سے اُٹھ رہے گرد وغبار سے انسان کا حلیہ ہی بدل جاتا ہے، اسکے برعکس جموں شہر جو گرمی کی بدولت ہمیشہ جھلستا رہتا ہے، وہاں کی صفائی اور سبزار دیکھ کر انسان کو رشک پیدا ہو رہا ہے۔

آخر یہاں اس طرح کی ہریالی ہر سوکیسے نظر آتی ہے ،ہر جانب پیڑ پودوں کی بوچھاڑ ،انسان کے دل ودماغ کو تازگی بخشتا ہے، اسکے برعکس وادی میں قدرتی حسن کے باوجود گندگی اور غلاظت کی وجہ سے انسان افسوس کرتا رہتا ہے، آخر کیوں ؟جہلم کے کنارے چل رہے راہی کو اکثر یہ خیال آتا رہتا ہے اور کہتا رہتا ہے کہ کاش یہاں کے لوگوں کی سوچ میں بھی بدلاﺅ آجائے جیسے جموں کے لوگ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے کیلئے پیڑ پودے لگا رہے ہیں اور ہر گھر اور گلی میںکثافت کی بجائے شفافیت نظر آرہی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img