بدھ, اگست ۱۳, ۲۰۲۵
23 C
Srinagar

بچنے کی بے حد ضرورت

مذہبی شدت پسندی او رمذہبی منافرت سب سے زیادہ انسان اور انسانیت کی دشمن ثابت ہو رہی ہے کیونکہ مذہب کی آڑ میں ایک عام انسان کو نہایت ہی آرام اور بغیر کسی رکاوٹ کے بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے ۔

جہاںتک دنیا کے مذاہب کا تعلق ہے، یہ انسان اور انسانیت کی بنیادوں کو بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے معرض وجود میں آچکے ہیں لیکن وقت گذرنے کےساتھ ساتھ انسانوں نے ان مذاہب کی آڑ میں عام اور سادہ لوح انسانوں کا نہ صرف استحصال کیا ہے بلکہ ذہن زنگ آلودہ بنا کر ان سے امن وسکون چھین لیا ہے ۔

آج دیکھا جائے توپوری دنیا میں لوگ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا خون اس بناءپر بہا دیتے ہیں کہ میں صحیح ہوں اور آپ غلط ۔جبکہ حقیقت یہی ہے کہ بیشتر لوگ مذہب کی آڑ میں مختلف طریقوں سے لوگوں کو خراب کرتے ہیں جسے بچنے کی بے حد ضرورت ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img