منگل, اگست ۱۲, ۲۰۲۵
28.9 C
Srinagar

میکڈم بچھانے کا کام زوروں پر

وادی میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام زوروں پر ہے اور تقریباً شہر سرینگر اور دیگر اضلاع میں سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے۔ علاقوں کے لوگ انتظامیہ کے اس اقدا م پر خوشی ومسرت اور اطمینان کا اظہار کررہے ہیں تاہم مختلف علاقوں سے یہ بھی شکایات موصول ہو رہی ہےں کہ ان علاقوں میں پیچ ورک یعنی پیوند کاری کا کام انجام دیا جارہا ہے، جو ہرگز کامیاب نہیں رہ سکتا ہے کیونکہ معمولی بارش اور برف کے بعد یہ سڑکیں پھر سے خراب ہو رہی ہیںاور ان پر ٹریفک کا چلنا محال بن جاتاہے ۔

جہاں تک مشاہدے کا تعلق ہے یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ سڑک پر میکڈم بچھانے کے فوراً بعد محکمہ بجلی ،آراینڈ بی ،واٹر ورکس یا پھر ڈرنیج محکمہ کے اہلکار مختلف کاموں کے بہانے ان سڑکوں کو پھر سے کھنڈرا ت میں تبدیل کردیتے ہیں ۔

ان باتوں سے صاف ہو رہا ہے کہ محکموں کا آپسی تال میل نہیں ہے ،اگر ایسا واقعی ہوتا تو پھر سرکاری پیسہ جو کہ عوام کا خون ہے ،ضائع نہیں ہو جاتا ہے ۔یہاں یہ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ سڑکوں پر کام کررہے ٹھیکہ دار اور ملازمین میٹریل یاتو استعمال نہیں کرتے ہیں یاپھر اچھے مقدار میں میٹریل کا استعمال نہیں کرتے ہیں ۔

اس کا واضح ثبوت یہاں سے مل رہا ہے کہ چند دنوں یا مہینوں کے اندر اندر یہ میکڈم خراب ہو جاتا ہے اور سڑکیں پھر سے کھنڈرات میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔

انتظامیہ نے اگر چہ کئی اہم سڑکوں پر جدید تقاضوں کے عین مطابق کنکریٹ سڑکیں تعمیر کی ہیں جن پر لگ بھگ دوفٹ کے قریب موٹا سلیب ڈالا جارہا ہے ۔ا س طرح کی سڑکیں تعمیر کرنا نہ صرف عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہےں بلکہ سرکار کو بھی بار بار سڑکوں کی مرمت پر ہزاروں کروڑ روپے ضائع نہیں کرنے نہیںپڑ ےں گے ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ دور رس پالیسی اختیار کر کے سڑکیں کنکریٹ بنیادوں پر ہی تعمیر کرے اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان تال میل کو یقینی بنائے تاکہ سڑک بنانے کے بعد اسکو پھر سے خراب نہ کیا جائے جیسا کہ بار بار یکھنے کو مل رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img