ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

اِنتظامی کونسل نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرنے کو منظور ی دی

سری نگر: اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نام کی تبدیلی کو منظوری دی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔
اِس فیصلے سے مشن ڈائریکٹوریٹ ، اِنٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز ( آئی سی ڈی ایس ) ، مشن ڈائریکٹوریٹ ، اِنٹگریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن سکیم ( آئی سی پی ایس ) ،سٹیٹ ریسورس سینٹرفار وومن ( ایس آر سی ڈبلیو) بطور ڈائریکٹوریٹ مشن پوشن ،ڈائریکٹوریٹ مشن و تسلیہ اور ڈائریکٹوریٹ مشن شکتی بالترتیب کا نام تبدیل ہوجائے گا۔
یہ فیصلہ جموںوکشمیر یوٹی میں سماجی بہبود کی مختلف سکیموں کی عمل آوری کو بہتر کرے گا ۔اِس کے علاوہ انہیں مرکزی حکومت کی نئی سکیموں سے ہم آہنگ کرے گا۔ اِس کے مطابق وزارتِ وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی مختلف سکیموں کو تینوں ڈائریکٹوریٹ میں دوبارہ تقسیم کیا جائے گا۔
اَب اِنٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی سی ڈی ایس ) ، نو عمر لڑکیوں کے لئے سکیم، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا، نیشنل کریچ سکیم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوشن ابھیان کے ذریعے عملایا جائے گا جبکہ اِنٹگریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن سروسز ( آئی سی پی ایس ) اور نوعمروں کے تحت خدمات جوینائل جسٹس ایکٹ کو ڈائریکٹوریٹ آف مشن وتسلیہ سے عملایا جائے گا۔
اِسی طرح ڈائریکٹوریٹ آف مشن شکتی وَن سٹاپ سینٹر اور خواتین کی ہیلپ لائن (181) ، سوادھار گرہ ، وِنڈو ہومز ، بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ اور دیگر خواتین کی بہبود ی سکیموں کو نافذ کرے گا جس میں خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے صنفی بجٹ سازی ، تحقیق اور کام کرنے والی خواتین کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اِس سے قبل ڈائریکٹوریٹوں کا نام ایک ہی سکیم کے نام پر رکھا گیا تھا جو ان کی فعالیت کے دائرہ کار سے متصادم نہیں تھے ۔ نئے نام متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے عملایا جانے والی سرگرمیوں اور سکیموں کے تمام پہلوﺅں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان کے کاموں کے لئے بہتر موزوں ہیں جس سے ان کے عملانے اور نگرانی کو آسان بنایا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img